• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائب وزیراعظم ڈار سے اماراتی سفیر، برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سفیر متحدہ عرب امارات حماد عبید ابراہیم الزابی اورپاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی، دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ، اماراتی سفیر نے ویزا عمل ہموار کرنے سے آگاہ کیا۔ دفتر خارجہ کے سرکاری ذرائع کے مطابق اماراتی سفیر سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون مستحکم کرنےپر تبادلہ خیال ہوا۔دونوں رہنماؤں نےتجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلوں سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔ ملاقات میں پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔متحدہ عرب امارات سفیر نے انسانی وسائل میں اضافہ سمیت ویزا عمل کو ہموار کرنے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ نے نائب وزیراعظم سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔
اہم خبریں سے مزید