• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر افضل مروت کی ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا سے معذرت

شیر افضل مروت—فائل فوٹو
شیر افضل مروت—فائل فوٹو

اسلام آباد (ایوب ناصر) تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے اسلام آباد کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل سید علی رضا کے خلاف قومی اسمبلی میں دیے گئے ریمارکس واپس لیتے ہوئے ان سے متعلق اپنے رویے پر معذرت کر لی۔

شیر افضل مروت نے ڈی آئی جی آپریشنز سید علی رضا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں انہوں نے ڈی آئی جی کے خلاف اسمبلی کے فلور پر دیے گئے بیان کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اسمبلی فلور پر جو باتیں کیں وہ مناسب نہ تھیں، میں اپنے الفاظ کو واپس لیتا ہوں اور اس پر اظہارِ افسوس کرتا ہوں۔

ڈی آئی جی علی رضا نے کہا کہ میں ایک سرکاری افسر ہوں، آپ کے الزامات کو خندہ پیشانی سے سنا اور بھول گیا، آپ کی معذرت قبول کرتا ہوں۔

اہم خبریں سے مزید