• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارع فیصل مقابلے میں ڈکیت مارا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شارع فیصل پارسا ٹاور کے قریب شاہین فورس اورڈکیتوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈکیت مار اگیا، کورنگی پولیس نے بھی مقابلے میں 2زخمی ملزموں کو گرفتار کیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے کی حدود مین شارع فیصل پارسا ٹاور کے قریب شاہین فورس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا،دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ ساتھی ملزم گرفتار ہوا،ہلاک اور گرفتار ملزمان کے قبضے سے پولیس نے 2 غیرقانونی پستول بمعہ ایمونیشن، موبائل فون، موٹر سائیکل اور نقدی رقم برآمدکی۔ہلاک ملزم کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال اورگرفتارساتھی کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے،پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت عرفان اور ساتھی کی شناخت دلدار کے نام سے ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید