کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال مذاکرات کے لئے پی ٹی آئی کا حکومت سے رابطہ، پی ٹی آئی پیشگی مطالبات سے پیچھے ہٹ گئی،پی ٹی آئی کے احتجاج پرتشدد تھے ، حکومتی موقف، اس معاملے کی تحقیقات کس طرح ہونی چاہئے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کارشہزاد اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارڈز کی ناکامی کے بعد حکومت استحکام محسوس کررہی ہے۔
تجزیہ کارعمر چیمہ نےکہا کہ جب تک رولز آف گیم طے نہیں ہوتے9مئی اور26نومبر والی باتیں چلتی رہیں گی،تجزیہ کارسلیم صافی نےکہا کہ کچھ نہ کچھ کرنے کے لئے سنجیدہ ہونا پڑے گا۔اپنے اپنے جرائم کا اعتراف کرنا پڑے گا،تجزیہ کارریما عمر نےکہا کہ حقائق سامنے آنے چاہئیں اور احتساب ہونا چاہئے۔
تجزیہ کارشہزاد اقبال نے کہا کہ9 مئی کے حوالے سے پی ٹی آئی کے مطالبے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔دونوں اطراف سے کتنی سنجیدگی ہے ۔
پی ٹی آئی کے کارڈز کی ناکامی کے بعد حکومت استحکام محسوس کررہی ہے۔مسائل کاسیاسی حل ہی نکلے گا۔9 مئی کے معاملات جہاں عدالت میں چلانا پڑیں گے وہاں اس کا سیاسی حل بھی ڈھونڈنا پڑے گا۔ تجزیہ کارعمر چیمہ نےکہا کہ تقسیم اتنی زیادہ ہے کہ ہر ایک کے اپنے حقائق ہیں۔