کراچی(اسٹاف رپورٹر) رات گئے پاک کالونی پرانا گولیمار سے 2افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار پی ایم ٹی والی گلی کے سڑک کنارے سے بدھ کی شب 2افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں،اطلاع ملنے پرپولیس اورفلاحی ادارے کے رضاکار موقع پہنچے اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کیا۔ فوری طور پرلاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ،ا ن کی عمریں 60اور 45سال بتائی جاتی ہیں،ایس ایچ او پاک کالونی ملک ممتاز کے مطابق لاشیں نشے کے عادی افراد کی ہیں جو سردی سے ٹھٹھر کر ہلاک ہوئے ہیں ۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد سردخانے منتقل کر دیا گیا ۔