راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)کیسز عدالت عالیہ میں ہونے کے باوجود راولپنڈی کےرہائشیوں کو پراپرٹی ٹیکس کےنوٹسز بھیجنے سمیت ان کے گھروں کو سیل کرنے کےانتباہ کےحوالے سے محکمہ ایکسائز کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب کو درخواست دے دی گئی۔ڈی ایچ اے ون ولاز کے رہائشیوں سید فرحان شاہ وغیرہ نے اپنی تحریری درخواست میں لکھا ہے کہ ان کے گھروں کے پراپرٹی ٹیکس کا معاملہ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ہے جس کی سماعت دسمبر 2024 کے دوسرے ہفتہ میں ہونی ہے اس کے باوجود ایکسائز انسپکٹر صفدر جنگ نے رہائشیوں کو ٹیکس نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔ دوسری جانب انسپکٹر کا موقف ہے کہ عدالت کی طرف سے محکمہ ایکسائز کو اپنی کارروائی روکنے کاتاحال کوئی حکم موصول نہیں ہوا ۔نوٹسز ایکسائز قوانین کے مطابق جاری کئے گئے ہیں ۔