• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ریلوے سٹیشن پرچوہوں کی بھرمار،ٹرینوں میں گندگی کے ڈھیر

لاہور (محمد صابر اعوان سے ) لاہور ریلوے سٹیشن پر اور مختلف شہروں سے آنے اور جانے والی ٹرینوں میں گندگی کے ڈھیرلگے ہوتے ہیں ، پلیٹ فارم نمبر 2، 4 اور 5 سمیت دیگر پربڑے بڑے چوہے دوڑ رہے ہوتے ہیں، جو مسافروں اور عملے کی پریشانی کا باعث ہیں ، ٹرینوں کا لاہور میں نصف گھنٹہ تک سٹاپ ہوتا ہے جس کے دوران ٹرینوں کی صفائی ضروری ہوتی مگر ایک آدھی ٹرین کے علاوہ کسی ٹرین کی صفائی نہیں کی جاتی ۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر صفائی چیک کی جاتی ہے اگر کہیں کچرہ ہے تو اسے ٹھا دیا جائے جبکہ ٹرینوں کے اندر صفائی کا بیشتر حصہ نجی کمپنیوں کے پاس ہے جنہیں غفلت پر جرمانے کئے جاتے ہیں ۔
لاہور سے مزید