پشاور(جنگ نیوز)بٹگرام میں مسیحی برادری کا کرسمس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے شرکت کی ۔بٹگرام کے مسیحی برادری نے اپنی مذہبی تہوار کرسمس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس تقریب میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام ریلیف ضیاء الرحمن نے خصوصی شرکت کی اور مسیحی برادری کی ساتھ کرسمس ملکر کرسمس تہوار کا کیک کاٹ کر مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی ۔ کرسمس کی دعائیہ تقریبات میں مسیحی برادری نے خصوصی عبادات کے بعد ملک و قوم کی ترقی اورسلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے کہاکہ مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ہم کرسمس ڈے پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں