پشاور ( وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ تجاوزات مافیا کے خلاف متحرک ہے اور اس حوالے سے انتظامی افسران نے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تجاوزات مافیا کو گرفتار کر کے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں انتظامی افسران نے سکندر پورہ، متھرا بازار، بورڈ بازار اور یونیورسٹی روڈ پر متعلقہ محکموں کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔کارروائیوں کے دوران دکانوں سے باہر غیرقانونی تعمیرات / تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا۔ جبکہ تجاوزات قائم کرنے پر مختلف علاقوں سے 31 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔