کوئٹہ (این این آئی) مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر آغاز شاہ زیب درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام کیلئے سیکورٹی اداروں کی کارکردگی قابل ستائش ہے وقت آچکا ہے کہ بلوچستان میں بد امنی پھیلانے والوں کا قلع قمع کیا جائےانہوںنے بیان میں ژوب میں کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام کیلئے پوری قوم اور سیکورٹی ادارے ایک پیج پر ہیں۔