ملتان(سٹافرپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز نے گین اور آگہی کے تعاون سے زنک پر مشتمل گندم کے پراڈکٹس کے مقابلہ انعقاد جات کا انعقاد کروایا،طلباء و طالبات نے زنک سے بھرپور گندم کے آٹے کے ساتھ مصنوعات کی تیاری میں حصہ لیا،35 ٹیموں نے 100 سے زیادہ پراڈکٹس کے ساتھ مقابلوں میں شرکت کی، ان مقابلوں کا مقصد نہ صرف عام آدمی میں زنک بائیو فورٹیفائیڈ گندم سے مختلف انواع کے کھانوں کی تراکیب متعارف کروانا تھا بلکہ طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرنا تھا،اس موقع پرسید قیصر سعید، ڈاکٹر عبداللہ، ڈاکٹر محمد شہباز چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ڈاکٹر عنبرین ناز چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ اینڈ ہوم سائینسز، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نگت رضا، ڈاکٹر محمد شبیر، ڈاکٹر ندا فردوس، ڈاکٹر سبط عباس، محمد عثمان سمیت دیگر موجود تھے۔