ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 12مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ حرم گیٹ کے علاقے واجد علی سے نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر نقدی92ہزار چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے ملزمان جھپٹا مارکر محمد احمد سے موبائل لے گئے ،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے محمد عمر سے موبائل چھین لیا ،تھانہ بی زیڈ کے علاقے رمضان سے ملزمان موبائل لے گئے ،تھانہ صدر کے علاقے سلیم کا موبائل موٹرسائیکل سوار ملزمان لے گئے جبکہ شان ، عبدالرشید ، محمود ، احتشام ، محمد شیراز ، محمد جمیل اورآسیہ بی بی کے نقدی ،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔