• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتیں‘پولیس نے35مقدمات درج کرلئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردو نواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضا فہ، پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 35 مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ کینٹ اور چہلیک کے علاقے سے محمد اشفاق اور فہیم اکرم سے جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان موبائلزفونز چھین کر فرار ہوگئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے بابر مگسی سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ نیوملتان کے علاقے زبیر سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 13ہزار و موبائل سے محروم کرگئے تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے عمیر جہانگیر کا موبائل چھین لیا جبکہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے زاہد اقبال مویشی عامر سہیل کا بکرا صدر شجاع آباد کے علاقے پرویز اقبال کا سولر موٹر سٹی شجاع آباد کے علاقے انیس کی موٹر صدر جلالپور کے علاقے رستم علی کا پمپ کلیم اللہ کی تار وغیرہ محمد حسنین کا ٹی آر سٹی جلالپور کے علاقے وسیم کی نقدی و موبائل نیوملتان کے علاقے عبدالغنی شاہ رکن عالم کے علاقے آصف ،طاہر علی افضل محمود سیتل ماڑی کے علاقے نوشین حنیف کے موبائلزفونز و لیپ ٹاپ نقدی دہلی گیٹ کے علاقے طلحہ عثمان کی نقدی و سامان بدھلہ سنت کے علاقے راشد کا سامان بوہڑ گیٹ کے علاقے عبدالوحید کا موبائل گلگشت کے علاقے حیدر عباس ،شعیب مدنی کی موٹرسائیکلیں ، صدر کے علاقے زوہیب ،مہناز ،غضنفر عباس کے موبائلزفونز و نقدی الپہ کے علاقے جاوید کا سولر وغیرہ شوکت حیات کی نقدی طلائی زیورات وغیرہ قادر پورراں کے علاقے اسلم کی اینٹیں کینٹ کے علاقے محمد علی ، ثنا اللہ کے موبائلزفونز مظفر آباد کے علاقے شعیب اختر کی موٹرسائیکل قطب پور کے علاقے رفیع کیبل اور ممتاز آباد کے علاقے حیدر علی کا موبائل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید