• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث درجنوں افراد کیخلاف مقدمات

ملتان( سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 13افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم کامران سے 2بوتلیں شراب، سیتل ماڑی پولیس نے ملزم گل شیر سے 10لیٹر شراب، ملزم مظہر خان سے 18لیٹر شراب، کوتوالی پولیس نے ملزم رمضان سے 15لیٹر شراب، ڈی ایچ اے پولیس نے ملزم رمضان سے 10لیٹر شراب، صدر پولیس نے ملزم ناصر سے 20لیٹر شراب، کینٹ پولیس نے ملزم ساجد سے شراب، قطب پور پولیس نے ملزم اشرف سے 9لیٹر شراب، ملزم نعمان سے 6لیٹر شراب، ملزم طاہر سے8لیٹر شراب، شاہ شمس پولیس نے ملزم بلال خان سے 20لیٹر شراب، ملزم دانش شاکر سے30لیٹر شراب اور ملزم دانش رشید سے 30لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، دوسری جانب جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے تھانہ الپہ پولیس کے ساتھ مشترکہ سرچ آپریشنز کے دوران شراب کی سپلائی میں ملوث 2 شراب فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا، کارروائی کے دوران 210لیٹر دیسی شراب، 290لیٹرلہن اور 2چالوبھٹیاں برآمد کی گئیں،گرفتار ملزمان میں محمدمحسن اورعلی شیر شامل ہیں، تھانہ چہلیک پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان تنویر اور وقاص نے فرار کروادیا، پولیس نے دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی، سیتل ماڑی پولیس نے موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، گلگشت پولیس نے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تھانہ چہلیک پولیس نے ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، اسی تھانے کی پولیس نے خاتون کی زمین کا جعلی و فرضی اشٹام تیار کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، راجہ رام پولیس نے اغوا کے الزام میں ایک نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے کمسن بچیوں سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ملتان سے مزید