ملتان (سٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کاروائی ، منشیات سمگلرز گرفتار ، اے این ایف نے دو سمگلرز کو گرفتار کر کے 36 کلو گرام چرس برآمد کر لی ، گرفتار ملزمان اکبر جان اور سجاد احمد قبائلی علاقے خیبر ایجنسی سے تعلق رکھتے ہیں، اینٹی نارکوٹکس کے مطابق ملزمان ہنڈا سٹی کار میں چرس کے پیکٹ رکھ کر سپلائی کرتے پکڑے گئے ۔