کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملیر کینٹ تھانہ کی حدودجناح ایونیو میمن کو آپریٹیو سوسائٹی کے مرکزی گیٹ کے قریب بدھ کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سےسول اسپتال کراچی کا آئی ٹی انچارج زیاد احمد کے زخمی ہونے کا مقدمہ ملیر کینٹ پولیس نے زیاد احمد کے بھائی سعد احمد کی مدعیت میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ،مقدمہ میں بتایا گیا ہےکہ زیاد احمد دفتر سے اپنے دوست ڈاکٹر سنجے کے ساتھ ڈیوٹی ختم کرکے گھر کی جانب آرہے تھے ماڈل کالونی میں ڈاکٹر سنجے کو اتارا اور براستہ جناح ایوینیومیمن کو آپریٹیوسوسائٹی کےمین گیٹ پر پہنچے جہاں موٹر سائیکل پر سواردوافراد نے فائرنگ کردی، تین گولیاں زیاد احمد کو لگیں تاہم وہ زخمی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے صائمہ ریذیڈنسی کے قریب پہنچے،پولیس کا کہناہے کہ فائرنگ کا واقعہ گذشتہ رات پیش آیا، زخمی زیاد احمد اسکیم 33کے رہائشی ہیں ، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔