کراچی (اسٹاف رپورٹر) گداگری کی آڑ میں خواتین نے ہاتھ کی صفائی دکھا دی ، تفصیلات کے مطابق جمشید روڈ کے قریب خواتین گداگروں نے دن دہاڑے ہوٹل پر بیٹھے شخص کا قیمتی موبائل فون چرا لیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں گداگر ٹولے کو دیکھا جاسکتا ہے،ایک گداگر خاتون دوپٹہ موبائل پر ڈالتی ہے ، دوسری موبائل غائب کر دیتی ہے، واقعہ کے بعد گداگر ٹولا فرار ہو جاتا ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ جمشید کوارٹر تھانے میں متاثرہ شہری کی مدعیت میں درج کرکے ملزمہ مسکان کو گرفتار کر لیا، ملزمہ سے موبائل فون برآمد کرلیے ہیں،ملزمہ عادی مجرم ہے۔