• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے پی این ایس کا ملک ظفر نائچ کے قتل پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار

کراچی(نیوز ڈیسک) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی صدر ناز آفرین سہگل لاکھانی اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے اپنے ایک بیان میں روزنامہ خبریں رحیم یار خان کے نمائندہ ملک ظفر نائچ کے قتل پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔اے پی این ایس کے عہدیداروں نے اس بہیمانہ قتل پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ یہ امر باعثِ تشویش ہے کہ امن و امان کے ادارے اب تک ان واقعات کو روکنے میں ناکام رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشرے کی ترقی اور ترویج کیلئے آزاد صحافت انتہائی ضروری ہے۔ اے پی این ایس کے صدر اور سیکرٹری جنرل نے رحیم یار خان کے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مجرموں کو فی الفور گرفتار کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچائیں ۔