• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی کرنسی کا ناجائز کاروبار کرنے والے پر ایک اور مقدمہ درج

کراچی (اسد ابن حسن) اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کراچی نے گزشتہ برس درج مقدمہ نمبر 15/ 23میں گرفتار ملزم سمیر سہیل کیخلاف ایک اور مقدمہ نمبر23/24درج کر لیا ہے۔ نئے مقدمے کی تفتیشی افسر سب انسپکٹر علیشاہ عمران نے ایف آئی آر میں تحریر کیا ہے کہ ملزم سمیر غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی کے لین دین کا کاروبار کافی عرصے سے کر رہا تھا اور کمرشل بینک سرکل کے چھاپے میں اس کی تحویل سے 70 ہزار امریکی ڈالر برامد ہوئے تھے۔ ملزم نےاس غیر قانونی کاروبار سے دو قیمتی فلیٹ خریدے جو کہ اینٹی منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتے ہیں لہذا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔