لاہور پ ر) شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر (SKMCH & RC) نے کینسر کے مریضوں کی جامع دیکھ بھال اور علاج فراہم کرنے کے 30سال مکمل کر لئے ہیں ، مریض علاج کروانے کی استطاعت رکھتا ہے یا نہیں،ہسپتال کواس سے غرض نہیں۔ 30سالہ سفر کی تکمیل کی خوشی میں ہسپتال ایک مہم کا آغاز کر رہا ہے ۔ ڈاکٹر فیصل سلطان سی ای او شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال نے کہا کہ ’ میں فخر ہے کہ ہم شوکت خانم کے اس سفر کا حصہ ہیں جس نے گزشتہ تین دہائیوں میں کئی ناممکنات کو حقیقت میں بدلا۔