کراچی( اسٹاف رپورٹر )کورنگی ناصر جمپ کے قریب ٹریلر تلے کچل کر چھ ماہ کا محمد شاہ میر جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق متوفی بچہ موٹرسائیکل پر اپنے والدین کے ہمراہ تھاکہ وہ گود سے گرا اور سڑک پر آنے والے ٹریلر تلے کچل کر موقع پر جاں بحق ہوگیا، پولیس نے مال بردار ٹریلر کو تحویل میں لے لیا جس میں تیار سیمنٹ بھی موجود ہے، ذمہ دار ڈرائیور انور ولد عثمان کو گرفتار کر لیا گیا ،جمالی پل یو ٹرن کے قریب سیمنٹ سے لدے ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار امجد علی جاں بحق اور اسپتال میں دوران علاج شیراز نے دم توڑ دیا ، ایک شخص رجب زخمی ہے ،پولیس کے مطابق ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا، ٹرک تحویل میں لے لیا، متوفین اور زخمی گلشن معمار کے رہائشی اور آبائی تعلق سکھر سے ہے، علاوہ ازیں پورٹ قاسم کے قریب ٹرین کی ٹکر سے36سالہ مرید عباس جاں بحق ہوگیا، شیر شاہ گلبائی کے قریب کمپنی کے دوسرے فلور سے کام کے دوران اتفاقیہ طور پر گر کر مزدور 30سالہ عبداللہجاں بحق ہوگیا، ماڑی پور روڈ سرمست درگاہ کے قریب واقع پنکچر کی دکان میں کام کے دوران ٹائر پھٹنے اور رم لگنے سے 20 سالہ توحید جاں بحق ہوگیا ۔