کراچی( اسٹاف رپورٹر )کیماڑی گلشن سکندرآباد میں گزشتہ شب 6 بچیوں کے جھلس کر زخمی ہونے کا واقعہ سلنڈر دھماکے کا نہیں تھا،پولیس کے مطابق اہل خانہ نے گھر میں مچھروں سے بچنے کےلیے گلوب جلایا تھا جس سے بستر میں آگ لگ گئی ، آگ نے 6 بجیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،تمام بچیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے،پولیس کو بھی سلنڈر پھٹنے کے شواہد نہیں ملے ہیں،متاثرہ بچیوں کے ماموں محمد اعظم کے مطابق زخمی بچیوں کو برنس سینٹر منتقل کیا گیا، بچیوں کے والد پنجاب شادی میں گئے ہیں ،بچیاں سگی بہنیں اور گھر میں والدہ کے ساتھ مقیم تھیں،بچیوں کے نانا محمد اکمل کے مطابق بچیوں کی عمریں 2 سے 18 سال کے درمیان ہیں ،اہلخانہ کا آبائی تعلق رحیم یارخان پنجاب سے ہے۔