کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر ) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی حالیہ منظوری میں 50یوسیز میں سے 45پیپلز پارٹی اور باقی اس کے اتحادیوں کی منظور کرنا پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت و قابض میئر کا متعصبانہ طرزِ عمل ہے، جماعت اسلامی کی تمام یوسیز کے لیے بھی فنڈز جاری کیے جائیں، وزیر بلدیات صرف چنیسر ٹاؤن کو ہی پورا شہر نہ سمجھیں،آدھا کراچی پانی سے محروم ہے، ریڈ لائین پروجیکٹ کی تعمیر میں مسلسل تاخیر، پانی پائپ لائین کا ایک بار پھر ٹوٹنا اور شہر کے انفرا اسٹرکچر کی تباہ حالی سندھ حکومت اور قابض میئر کی نا اہلی اور ناکامی کا ثبوت ہے جس کا خمیازہ کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں، شہر میں ڈمپر اور ٹینکرز کی ٹکرسمیت ٹریفک حادثات میں رواں سال 725شہریوں کی اموات سندھ حکومت، ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی ٹریفک کی ناکامی ہے، جماعت اسلامی جناح ٹاؤن کے یوسی چیئرمین کلیم الحق پر ایم کیو ایم کے مسلح دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہیں اور واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ شہر کو بوری بند لاشوں کے تحفے، بھتہ خوری کے کلچر کو پھیلانے اور فارم 47کے ذریعے عوام پر مسلط ہونے والے اپنی حدود میں رہیں،دریں اثنا منعم ظفر خان نے کلیم الحق عثمانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات و عیادت کی، کلیم الحق عثمانی نے اپنے اوپر ہونے والے حملے اور یوسی کے معاملات میں ایم کیو ایم کے مقامی رکن سندھ اسمبلی کی بے جا مداخلت اور دھونس و دھمکیوں سے آگاہ کیا۔