• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدارس ایکٹ سے FATF اور دیگر عالمی پابندیاں لگ سکتی ہیں، صدر مملکت کے 8 اعتراضات

اسلام آباد ( طاہر خلیل )مدارس رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹی رجسٹریشن بل پر صدر مملکت کے اعتراضات سامنے آگئےمدارس ایکٹ سے FATF اور دیگر عالمی پابندیاں لگ سکتی ہیں ۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ پر 8اعتراضات اٹھائے ہیں مدارس کی رجسٹریشن سے قانون کی گرفت کم ، من مانی زیادہ ہوگی، دینی تعلیم کو فائن آرٹ کے ساتھ شامل کرنے سے تنازع ہوگا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے ارکان اسمبلی کو تجویز دی ہے کہ مدارس سے متعلق بل بنانے کیلئےعالمی سطح کے معاملات کو مدنظر رکھا جائے، مدارس اگر سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہوں گے تو ایف اے ٹی ایف اور جی ایس پی سمیت دیگر پابندیوں کا خدشہ ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ مجوزہ بل منظور ہونے سے عالمی سطح پر پابندیوں کا خدشہ ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان کے اعتراضات پر حکومت پاکستان نے غور شروع کر دیا، وزیراعظم پاکستان کے مدارس کے متعلق بل کا درمیانی راستہ نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے کہا کہ سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں دینی تعلیم داخل نہیں ، سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں فائن آرٹ تعلیم شامل ہے۔

اہم خبریں سے مزید