• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ 32 ہزار، 95 فیصد وزراء تنخواہ نہیں لیتے، وزیر قانون

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے ایوان بالا میں انکشاف کیا کہ وفاقی وزیرکی تنخواہ 2لاکھ 32ہزار روپے جبکہ موجودہ کابینہ کے 95فیصد وزراء تنخواہ نہیں لیتے، وزیر کو 1500 سی سی گاڑی اور 400 لیٹر پیٹرول دیا جاتا ہے، ممبر پارلیمنٹ کی تنخواہ ایک لاکھ 56ہزار روپے ہے ،جمعہ کو سینیٹ میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ ممبر پارلیمنٹ کو کوئی گاڑی نہیں دی جاتی ، اپنی رہائش گاہ لاجز میں رہتا ہے ، انہیں 8 ہزار روپے یوٹیلیٹی بلز کی مد میں دیئے جاتے ہیں، وزراء بجلی اور گیس کا بل رولز کے مطابق خود دیتے ہیں، انہیں سرکاری مراعات نہیں دی جاتیں ، ہمیں یہ چیزیں عوام کے سامنے رکھنی چاہئیں تاکہ انہیں پتہ چل سکے کہ وہ یہ مراعات ہیں جو پارلیمنٹیرینز کو میسر کی گئی ہیں ، انہوں نے کہا جب ہاؤس میں تنخواہ بڑھانے کی بات ہوتی ہے تو ایوان کہتا ہے تاثر صحیح نہیں جائے گا ، معاشی صورتحال درست نہیں ۔

اہم خبریں سے مزید