اسلام آباد (ساجد چوہدری )گرین پاکستان پروگرام (سابقہ ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام)کے تحت ملک بھر میں ہدف 3ارب 29کروڑ 60لاکھ (3296ملین) کے مقابلے میں2ارب 21کروڑ 20لاکھ (2212ملین)پودے لگائے جا سکے ہیں ، اس طرح ایک ارب 8کروڑ 40لاکھ ہدف سے کم پودے لگانے کا انکشاف ہوا ہے،3ارب 29کروڑ 60لاکھ کے مقابلے میں2ارب 21کروڑ 20لاکھ پودے لگائے جا سکے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق پی سی ون کے تحت جب سے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام شروع ہوا ہے کسی سال بھی مطلوبہ ہدف کے مطابق پودے نہیں لگائے جا سکے ہیں ۔
بلوچستان میں سب سے کم 22فیصد جبکہ سب سے زیادہ سندھ میں 85فیصد پودے لگائےگئے ہیں ، اس طرح ملک بھر میں ہدف کے مقابلے میں 67فیصد پودے لگائے جاسکے ہیں ۔