اسلام اآ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ و فاقی سیکریٹری وزارت اُمورِ کشمیر و گلگت بلتستان وسیم اجمل چوہدری کا تبادلہ کر کے اُنہیں سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن اور سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی ڈویژن علی طاہر کا تبادلہ کر کے اُنہیں سیکریٹری اُمورِ کشمیر و گلگت بلتستان ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ کیپٹن سید علی رضا کو ڈپٹی چیف، ناٹیکل سرویئر، ڈائریکٹوریٹ جنرل، پورٹس اینڈ شپنگ وِنگ، وزارتِ بحری اُمور، کراچی مقرر کیا گیا ہے، تقرری 3 سال کیلئے کنٹریکٹ پر ایم پی 3 سکیل میں کی گئی ہے، دریں اثناء سیکشن افسر پیٹرولیم ڈویژن جنید عالم کو تبدیل کر کے سول سرونٹس ایکٹ 1973کے سیکشن 10 کے تحت ڈپٹی سیکریٹری وزیراعظم دفتر (پبلک)، سیکنڈری اسکول ٹیچر، اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ، گلگت بلتستان حکومت نیلم بی بی کو تبدیل کر کے 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، گلگت بلتستان ریجن اور اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر آڈیٹر جنرل آف پاکستان دفتر، فیصل ولی کو تبدیل کر کے ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے سیکشن افسر خزانہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔