• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی سفیر نے اردو میں تقریر کر کے سب کو حیران کر دیا

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) کنگ سلمان ہیومینٹیرنز سنٹر کے زیر اہتمام جمعہ کو منعقد ہ تقریب میں پاکستان میں سعودیہ کے سفیر نواف سعید المالکی نے اردو میں تقریر کر کے شرکا کو حیران کر دیا ۔ اس تقریب میںوفاقی وزیر فوڈسیکورٹی رانا تنویر حسین مہمان خصوصی تھے ، سعودی سفیر نے کچھ دیر انگریزی میں خطاب کیا جبکہ ان کی تقریر کا بیشتر حصہ اردو میں تھا، سعودی سفیر کے اردو طرز تکلم نے وفاقی وزیر سمیت شرکا کو حیرت زدہ کر دیا ، بعد میںرانا تنویر حسین سمیت دیگر مہمانوں نے سعودی سفیر کو اردو میںماضی الضمیر بیان کرنے پر سراہا اور مبارک باد دی، سعودی سفیر نے جواب میںکہا کہ ابھی میں نے 50 فیصد اردو سیکھی ہے ،جلد اردو پر مکمل عبور حاصل کر لوں گا اردو بہت سادہ ،آسان اور خوبصورت زبان ہے ، تقریب کے اختتام پر سعودی سفیر نے پاک سعودی بھائی بھائی اور پاک سعودی دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے ۔
اہم خبریں سے مزید