• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں ایل این جی کی کوئی قلت نہیں بلکہ سرپلس ہے، مصدق ملک

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ ملک میں ایل این جی کی کوئی قلت نہیں ہے، جنوری میں ایک اضافی کارگو کیلئے ٹینڈر دیا گیا، کیپٹو پاور سے متعلق ایجنڈا آئی ایم ایف کو پیش کر دیا گیا ہے۔ گیس کی یکساں قیمت مقرر ہونے تک مسائل موجود رہیں گے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں ملک میں گیس کی پیداوار میں کمی اور مہنگے داموں ایل این جی کی خریداری سے متعلق سید نوید قمر، نور عالم خان اور دیگر کے توجہ مبذول نوٹس کے جواب میں وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے ایوان کو بتایا کہ فی الوقت ایل این جی ٹرم کنٹریکٹس پر خریدی جارہی ہے۔ ملک میں ایل این جی کی کوئی قلت نہیں بلکہ سرپلس ہے۔ ہم جو ایل این جی خریدتے ہیں تو مہنگی قیمت کی وجہ سے اسے بیچ نہیں سکتے۔
اہم خبریں سے مزید