کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کا اجلاس پیر 16دسمبر 2024ء کو طلب کر لیا گیا ہے،ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کا فیصلہ کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 16دسمبر 2024ء کو منعقد ہو گا۔ اجلاس کے بعد اسٹیٹ بینک پریس ریلیز کے ذریعے اسی دن مانیٹری پالیسی بیان جاری کرے گا۔ذرائع کے مطابق افراط زر میں نمایاں کمی کی وجہ سے شرح سود میں 2فیصدتک کمی کا اعلان متوقع ہے ، تاہم کاروباری برادری 4سے 5فیصد کمی کا مطالبہ کر رہی ہے ۔