کراچی( اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا نے ریضا ہینڈرکس کی دلفریب اور ذمے دارانہ سنچری اور راسی وین ڈیر ڈوسن کی ذمے دارانہ اننگز کی مدد سے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 7وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز جیت لی، پہلے میچ میں بھی پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا،تیسرا میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا،پاکستان کے اوپنر صائم ایوب کی 98 رنز شان دار ، دلکش اور دھواں دار ننگز ناکارہ چلی گئی، پاکستانی بولرز بری طرح بے نقاب ہوگئے،پاکستان کے207رنز کا ہدف میزبان ٹیم نے تین وکٹ پر 210رنز بناکر حاصل کر لیا، ہینڈرکس نے 117 اننگز کھیلی ان کے اسکور میں دس چھکے اور سات چوکے بھی شامل تھے، انہوں نے63گیندوں کا سامنا کیا، جبکہ ڈوسن نے بھی پر اعتماد بیٹنگ کی اور 66رنز نآت آوٹ بنائے،دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لئے 157رنز کی شراکت ہوئی ،ریان ر کیلٹن 2میتھیو بریٹزکے نے12رنز بنائے کیلسن8رنز پر ناٹ آوٹ رہے،پاکستان کی جانب سے جہاں داد خان نے 40 رنز کے عوض دو عباس آفریدی 46 دے کر ایک وکٹ لی، قبل ازیںپاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ پر206رنز اسکور کئے،۔