پشاور(نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ڈی چوک احتجاج کے دوران مبینہ طور پر زخمی اور لاپتہ ہونے والے کارکنوں کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق 38افراد گولیاں لگنے سے زخمی اور139افراد لاپتہ ہیں پی ٹی آئی کے صوبائی صدراوروزیر اعلی کےپی علی امین گنڈا پورنےخدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ تمام افرا د جاں بحق ہوچکےہیں ، 26نومبر کی رات ڈی چو ک میں گولیاں لگنے سے 38کارکن زخمی ہوئے جن میں5کی حالت تشویشناک،139کارکن تاحال لاپتہ ہیں۔