• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، مالیاتی اداروں کی مخصوص سیکٹرز میں خریداری، 121 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج،مالیاتی اداروں کی مخصوص سیکٹرز میںخریداری کے باعث کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مارکیٹ میں مثبت رحجان،کے ایس ای100 انڈیکس میں 121پوائنٹس کا اضافہ، سرمایہ کاری مالیت 70 ارب 52 کروڑ 4 لاکھ روپے بڑھ گئی، 54.44 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی، کاروباری حجم 23.88فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں ٹریدنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعد اہم سیکٹرز میںخریداری سے 100انڈیکس 992 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا لیکن پھر اچانک سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا تو صورتحال تبدیل ہو گئی اور مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی، بینکنگ،آئل اینڈ گیس اور انرجی سیکٹرز میں فروخت بڑھنے سے ایک موقع پر انڈیکس1571 پوائنٹس تک گھٹ گیا،تاہم دوسرے ہاف میں ایک بار پھر مالیاتی ادارے سرگرم ہو ئے اور ان کی چند منافع بخش سیکٹرز میں خریداری سے مندی کا رحجان مثبت میں بدل گیا اور اختتام پر اس اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس ای100انڈیکس 121.29پوائنٹس کے اضافےسے 114301.80 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔
اہم خبریں سے مزید