کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلبرگ میں پولیس کی وردی میں ملبوس ملزمان شہری سے 2 ہزار امریکی ڈالر چھین کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شارع پاکستان ہاشم شاپنگ سینٹرکے قریب پولیس وردی میں ملبوس دو ملزمان شہری سے 2ہزار ڈالرچھین کر فرار ہوگئے۔واردات کا مقدمہ گلبرگ تھانے میں درج کرلیا گیا۔گلبرگ تھانے کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 13 میں ہونے والی اس واردات کامقدمہ متاثرہ شہری تجمل حسین ولد محمد خان کی مدعیت میں دو نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردی گئی ۔متاثرہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ شارع پاکستان ہاشم شاپنگ سینٹر کے قریب پولیس وردی میں ملبوس 2 ملزمان نے اسے تلاشی کے بہانے روکا اورتلاشی کے دوران میرے پاس موجود 2ہزارڈالرچھین لیے۔