• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیر حراست ہلاک ملزم کے بیٹوں نے پولیس افسران کو معاف کر دیا

کراچی(آئی این پی)کراچی میں زیر حراست ہلاک ملزم کے بیٹوں نے پولیس افسران کو معاف کردیا۔کراچی پولیس کی حراست میں ہلاک ہونے والے ملزم کے بیٹوں نے پولیس افسران ایس پی نیئر، علی رضا، ثنا اللہ اور فیصل لغاری کو معاف کردیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے فریقین کے درمیان صلح نامے کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا۔ورثا کا موقف ہےکہ ہم نے بغیر کسی دباؤ کے ملزمان کے ساتھ صلح کرلی۔واضح رہے کہ14اپریل 2024کو درخشاں تھانے میں زیرحراست شہری معیز نسیم ہلاک ہوگیا تھا جس کے مقدمے میں سابق ایس پی کلفٹن، ایس ایچ او درخشاں، ہیڈ محرر اور چوکی انچارج سی ویو نامزد تھے۔
اہم خبریں سے مزید