• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ساڑھے 9 ہزار ارب کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد (آئی این پی) گزشتہ تین سال کے دوران بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ساڑھے 9ہزار ارب سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے آڈٹ اعتراضات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔ دستاویز کے مطابق سال 2023-24کے دوران توانائی شعبے میں 5ہزار 145ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں و بے قاعدگیاں ہوئیں، 2022-23میں 1575 ارب روپے اور 2021-22میں 2785 ارب کی مالی بے ضابطگیاں رپورٹ ہوئیں۔ آڈیٹر جنرل نے 2023-24 میں تقسیم کار کمپنیوں کے 111 آڈٹ اعتراضات ایوان کے سامنے رکھ دیے جس میں 72 افسران و ملازمین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید