کراچی( اسٹاف رپورٹر )گلستان جوہر منور چورنگی کے قریب فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی تھا یا کچھ اور، پولیس نے مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس کے مطابق مقتول کی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ ہی موجود نہیں تھا۔مقتول کے نام پر پانچ موبائل فون سم رجسٹرڈ ہیں جو تمام کی تمام بند ہیں۔پولیس کے مطابق مقتول نے ان لائن بائیک رائڈر کی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی ۔گلستان جوہر پولیس نے کیس کی تفتیش کے لیے بائیکیا کمپنی سے بھی رابطہ کیا ہے۔مقتول بائکیا پر رجسٹرڈ ہوا تھا لیکن چار مہینوں سے کوئی رائڈ نہیں لی تھی۔کمپنی نے پولیس کو بتایا کہ مقتول نے اپنی رجسٹریشن کے بعد صرف ایک بار ہی رائڈ لی تھی۔مقتول کے پاس کسی بائیک کمپنی کا ہیلمٹ بھی موجود نہیں تھا۔