کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی روڈ پر پھٹنے والی لائن کی مرمت کے باعث پانی کی سپلائی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے بند کر دی گئ واضح رہے 84 قطرکی گریٹر کراچی بلک واٹر سپلائی لائن میں جامعہ کراچی کے سامنے ایک اور مقام پر سوراخ ہو گیا تھا جس کا انکشاف پہلے والے شگاف کی مرمت کے بعد ہو ا ہےاس سلسلے میں سی ای او واٹرکارپوریشن نے ریڈ لائن منصوبے پر کام کرنے والے ادارے کےچیف ایگزیکٹیوآفیسرٹرانس کراچی کے نام خط لکھ کر مسلئے کی سنگینی پر توجہ دلائی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے لائنوں کی تما م ڈرائنگ پہلے ہی منصوبے کے ذمہ داروں کے حوالے کر دی تھیںدریں اثنا سی ای او واٹر کارپوریشن سید صلاح الدین احمد نے رابط کرنے پر بتایا کہ لائن میں پانی کو شام سے کم کرنا شروع کر دیا گیا تھا اور ہفتے سےتین دن کے لے متاثرہ لائن میں پانی سپلائی مکمل بند ہو جائے اور کوشش ہوگی کہ 72 گھنٹے میں مرمتی کام مکمل کر لیا جائےگا۔