اسلام آباد (طاہر خلیل)کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر نے پاکستان میں فوڈ سکیورٹی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے سنٹر نومبر 2025تک ڈیڑھ لاکھ فوڈ پیکجز تقسیم کریگا،صوبوں،کشمیروجی بی کے دس لاکھ سے زائد افراد مستفید ہونگے سنٹرغذائی ضروریات کو پورا کرنے،کمزور کمیونٹیز کے استحکام کے فروغ ، معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے پرعزم ،سعودی سفیر ،سنٹر کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق عالمی انسانی امداد کے عزم کے تحت ریلیف سنٹر دسمبر 2024 سے نومبر 2025 تک پاکستان بھر میں(14000 ٹن) 1,47,500 فوڈ پیکجز تقسیم کریگا اس اقدام سے تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر ایک ملین سے زائد افراد مستفید ہونگے یہ اہم منصوبہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور مقامی حکومتی حکام کی مدد اور تعاون سے عمل میں لایا جا رہا ہےاس کا مقصد فوڈ سکیورٹی کے مسائل پر قابو پانا اور کمزور خاندانوں کی غذائی قلت کے خاتمے میں مدد فراہم کرنا ہے،وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین تقریب کے مہمان خصوصی تھے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاک سعودیہ تعلقات دکھ سکھ کی ہر گھڑی میں مضبوطی سے آگے بڑھتےرہے ہیں سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے ،اہل پاکستان سعودی فرما روا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے ممنون ہیں کہ وہ پاکستان دوستی کی ایک قابل فخر روایت کے امین ہیں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کنگ سلمان ریلیف سنٹر اہم غذائی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے پاکستان کی سب سے کمزور کمیونٹیز کے استحکام کو فروغ دینے اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔