کراچی( اسٹاف رپورٹر)فیک نیوز پھیلانے میں درج مقدمہ میں ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی کے مطابق فیک نیوز پھیلانے پر سائبر کرائم سرکل میں پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی میں فیک نیوز پھیلانے میں ملوث افراد کے خلاف 16 مقدمات درج ہیں جن میں عالمگیر خان سمیت اب تک 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ،گرفتار دیگر دو ملزمان میں مسعود شیخ اور گوہر خٹک شامل ہیں۔