کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 8پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 5پیسے تک کم ہو گئی،یورو کی قیمت میں 85پیسے تک کی کمی،پاؤنڈ بھی 3.88 روپے تک سستا ہو گیا، جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے کی کمی سے 278.00 روپے سے کم ہو کر 277.95روپے اور قیمت فروخت 8 پیسے کی کمی سے 278.18روپے سے کم ہو کر 278.10 روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 5پیسے کے اضافے سے 277.30 روپے سے بڑھ کر 277.35روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 5 پیسے کی کمی سے 279.10 روپے سے کم ہو کر 279.05 روپے ہو گئی۔ یورو کی قیمت خرید 84 پیسے کی کمی سے 290.45روپے سے کم ہو کر 289.61 روپے اور قیمت فروخت 85پیسے کی کمی سے 292.59روپے سے کم ہوکر 291.74 روپے ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق جمعہ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 3.53روپے کی کمی سے 352.94 روپے سے کم ہو کر 349.41روپے اور قیمت فروخت 3.88 روپے سے کم ہو کر 355.70روپے سے کم ہو کر 351.82 روپےپر آگئی۔