• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہدایتکار جمال شاہ کی فلم BATIE GIRL کی بیجنگ میں شاندار پذیرائی

کراچی (رپورٹ/اختر علی اختر) پاکستان اور چائنا کی پہلی مشترکہ پروڈکشن،ہدایتکار جمال شاہ کی فلم BATIE GIRL چین کے 7ہزار سینما گھروں میں16دسمبر2024 کو ریلیز کی جائے گی۔ گزشتہ روزBATIE GIRLکاشاندار پریمیئر چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوا، اس موقع پر پُروقار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں پاکستان سے جمال شاہ، چین سے فلم کے پروڈیوسرXIE PENGاورچین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ فلم پاک چین دوستی کی کہانی پر مبنی، 16 دسمبر کو 7 ہزار چینی سینما گھروں کی زینت بنے گی، پاک، چین پہلی مشترکہ پروڈکشن کا شاندار پریمپئر، پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی بھی شریک ہوئے، اس موقع پر ہدایت کار جمال شاہ نے کہا کہ چین میں 14ہزار سینما گھر، پاکستان میں 150سے بھی کم سینما گھر موجود ہیں۔ اس موقع پرخلیل ہاشمی کا کہنا تھا کہ یہ فلم ایک فنکارانہ تعاون اور پاک چین دوستی کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔ اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح فن اور کہانی کے ذریعے محبتوں کو فروغ دیا جاتا ہے اور لوگوں کے دِلوں کو جوڑا جاتا ہے۔ مجھے اُمید ہے کہ یہ فلم چین کے سینما گھروں میں دُھوم مچائے گی۔ سابق وفاقی وزیر اور ہدایت کار جمال شاہ نے بتایا کہ اس فلم کی چین میں 7ہزار سینما گھروں میں نمائش سے میں بے حد خوش ہُوں۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔فلم BATIE GIRL دوستی اور خوابوں کی تعبیر کے آفاقی موضوع پر بنائی گئی ہے۔اداکارو ہدایتکار جمال شاہ نے مزید بتایا کہ اس فلم کی کامیابی اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔ انہوں ںے پاکستان اور چین کے درمیان سینما گھروں کے بنیادی ڈھانچے پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ چین کے 14ہزار سینما گھر اور ایک لاکھ 80ہزار اسکرینز کے مقابلے میں پاکستان میں صرف 150سے بھی کم سینما گھر موجود ہیں، جو آبادی کے لحاظ سے نہایت کم ہیں۔ ہمارے90فیصد سینما گھرمہنگے ٹکٹس ہونے کی وجہ سے عام آدمی کی دسترس سے دُور ہیں، جب تک ٹکٹس سستے نہیں ہونگے، پاکستان فلم انڈسٹری کے مسائل کٹم نہیں ہونگے۔ہمیں امید ہے کہBATIE GIRLجیسے منصوبے پاکستان فلم انڈسٹری کی ترقی اور حوصلہ افزائی کرے گی۔ چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے فلم کو دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری کا ثبوت قرار دیا ہے۔BATIE GIRLنہ صرف تفریح فراہم کرے گی، بلکہ سینما کی عالمگیر زبان کے ذریعے گہرے روابط کو فروغ دے گی۔جمال شاہ کے مقبول ڈراموں میں بارش کے بعد، گرداب، پالے شاہ، پاپا اور وہ، تم ہی کہو، شہزادی، ممکن اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔ عالمی سطح پر ’’ٹریفک‘‘سے انہیں غیر معمولی شہرت ملی، جو انگلینڈ کے چینل4 نے جرمنی اور انگلینڈ کے باہمی اشتراک سے بنائی تھی، یہ ڈراما سیریز دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوئی۔ اس ڈرامے میں ان کے ساتھ سینئر اداکار طلعت حسین، شکیل اور راحت کاظمی بھی تھے۔ ’’ علاوہ ازیں اور بھی کئی نیشنل اور انٹرنیشنل ایوارڈ بھی حاصل کیے۔
اہم خبریں سے مزید