• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیمرا فنکشنل، ممبران کی خالی پوسٹوں پر تقرریوں کا عمل جلد مکمل ہوجائیگا، وزیر قانون

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر قانون و انصاف،پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے سینٹ کو بتایا کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) فنکشنل ہے ، وزارت اطلاعات نےخالی پوسٹوں پر اتھارٹی کے ممبران کی تقرری کے لئے سمری وزیراعظم کو ارسال کر رکھی ہے ، تقرریوں کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا ، پیمرا نےدو سال میں انٹرٹینمنٹ اور نیوزچینلزسے متعلق 390شکایات کو نمٹایا،وفاقی دارالحکومت کے ماسٹر پلان پر نظر ثانی کی جارہی ہے، اسلام آباد میں کھوکھوں کا معاملہ قانون کے مطابق طے کیا جا رہا ہے، سی ڈی اے ہسپتال میں میرٹ اور شفافیت کے ذریعے بھرتیوں کا عمل جاری ہے ، جمعہ کو سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سنیٹرقرعۃ العین مری اور دیگر سنیٹرز کے سوالوں کے جواب میں ایوان کو بتایا کہ اتھارٹی کی چھ خالی پوسٹوں پرتقرری کیلئے کام کر رہے ہیں، سارا پراسس ہو چکا ہے ، یہ پوسٹیں پونے دو سال سے مختلف اوقات میں خالی ہوئی ہیں ، کورم پورا ہے ، اجلاس باقاعدگی سے ہو رہے ہیں ،سنیٹر دنیش کمار نے کہا صوبوں کا کوئی بھی ممبر نہیں، کیا یہ ان کے ساتھ زیادتی نہیں ہے ، آپ کہتے کورم پورا ہے فیصلوں کی ویلیو کیا ہو گی ،وزیر قانون نے بتایا کہ اسلام آباد کی پوسٹ فل ہو رہی ہے ، اتھارٹی فنکشنل ہے اس کا کورم بھی پورا ہے ، قانونی بےقاعدگی نہیں ہے ، سنیٹر کامران مرتضیٰ کے سوال میں وزیر قانون نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، ماسٹر پلان کے لئے ٹیکنیکل کمیشن تشکیل دیا جا رہا ہے، اسلام آباد میں کھوکھوں کا معاملہ قانون کے مطابق طے کیا جا رہا ہے، کسی کو بے روزگار نہیں کیا جائے گا، اس معاملے پر متعلقہ فریقوں سے مشاورت کی ہے، سی ڈی اے کے آئندہ بورڈ اجلاس میں اس پر غور کیاجائےگا۔

ملک بھر سے سے مزید