• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان 33 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ

اسلام آباد (اے پی پی) حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)کے درمیان انٹیگریٹڈ سوشل پروٹیکشن ڈویلپمنٹ پروگرام (آئی ایس پی ڈی پی) کی اضافی فنانسنگ کے لیے 33 کروڑ امریکی ڈالر کے قرض کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز اور اے ڈی بی کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے دستخط کئے۔ یہ پروگرام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے پاکستان میں سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط اور وسعت دینے کے لیے جاری اے ڈی بی کی مالی امداد سے چلنے والے پروگرام کا حصہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید