• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت معیشت کی ترقی کیلئےشرح سود میں 500 بیسس پوائنٹس کی کمی کرے، مظہر علی ناصر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدراور یو بی جی سندھ ریجن کے نائب چیئرمین سید مظہر علی ناصر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شرح سود میں500بیسس پوائنٹس کی کمی کرے۔ سید مظہر علی ناصر نے ایک بیان میں کہا کہ پالیسی ریٹ میں حالیہ کمی سے معیشت میں خوشحالی آئی ہے، جس کا فائدہ تمام شعبوں کو ہوا ہے تاہم معیشت کی مزید ترقی کے لیے پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی کی ضرورت ہے۔ سید مظہر علی ناصر نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں 500بیسس پوائنٹس کی کمی سے اقتصادی سرگرمیاں بڑھیں گی، حکومت کو فائدہ ہوگا اور مقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا، اس کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا، جو معیشت کے لیے ضروری ہے۔سید مظہر علی ناصر نے یہ بھی کہا کہ نومبر 2024میں کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) 4.9 فیصد تک کم ہوگیا ہے، جو گزشتہ ماہ 7.2 فیصد تھا۔
اہم خبریں سے مزید