• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی، پاکستان سے گفتگو میں مصروف، راستہ نکال لیں گے، شکلا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ آئی سی سیچیئرمین جے شاہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، امید ہے کہ دونوں ممالک کسی تلخی کے بغیر معاہدے پر اتفاق کر لیں گے۔ ہماری کھلاڑیوں کی حفاظت پر زیادہ توجہ مرکوز ہے، ہم انہیں پاکستان نہیں بھیج سکتے۔منصوبے کے مطابق پاکستان کو 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے کیلئے بھارت جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ میچ کو سری لنکا منتقل کیا جائے گا۔ آئی سی سی نے پاکستان سے 2027 کے بعد خواتین کے آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کے حقوق کا وعدہ کیا ہے ۔
اسپورٹس سے مزید