دبئی (جنگ نیوز) آئی ایل ٹی20 لیگ کے میچ میں ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر آندرے رسل کے ہم وطن بیٹر رووان پاول نے چھکے چھڑادیے۔ آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کے دو روز بعد لگتا ہے وہ بولنگ ہی بھول گئے۔ دبئی میں دبئی کیپٹلز کے رووان پاول نے ان کی ایک اوور میں دو چھکے اور دو چوکے لگا کر 24 رنز بٹور لیے۔ پورے میچ میں رسل کی بولنگ بے اثر رہی۔ رسل بیٹنگ میں بھی صرف 12 رنز بنا سکے اور ان کی ٹیم ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو 83 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاول نے 52 گیندوں پر 96 ناقابل شکست رنز بنا کر ’’میچ کے بہترین کھلاڑی‘‘ قرار پایا۔