• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے پہلے ٹی 20 میں جنوبی افریقا کو آؤٹ کلاس کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں جنوبی افریقا کو یکطرفہ مقابلے میں101رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ منگل کی شب کٹک میں مہمان ٹیم مایوس کن انداز میں12.3 اوورز میں74رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ارشدیپ سنگھ، جسپرت بمرا، ورون چکرورتی اور اکشر پٹیل نے دو دو وکٹ لیے۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹ پر175رنز بنائے۔ ہاردیک پانڈیا نے چار چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے28 گیندوں پر59 ناٹ آؤٹ رنز بنائےتھے۔

اسپورٹس سے مزید