کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےسلو اوور ریٹ پر بھارتی ٹیم پر میچ فیس کا دس فیصدجرمانہ عائد کر دیا۔تین دسمبر کو رائے پور میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بھارتی ٹیم نے مقررہ وقت تک 2 اوورز کم پھینکے تھے۔آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر ہر اوور پرکھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا جاتا ہے۔بھارتی کپتان کے ایل راہول نے خلاف ورزی کا اعتراف کرلیا۔