• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلی اور روہت شرما پر ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے دباؤ نہیں ڈالا، بورڈ

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت کے دورۂ جنوبی افریقہ کے بعد ایک بڑی بحث یہ تھی کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی اور روہت شرما پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ وجے ہزارے ٹرافی میں شرکت کریں، ورنہ ان کی ملکی ٹیم میں شمولیت خطرے میں ہوگی۔ تاہم بورڈ نے اب یہ تاثر زائل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کچھ نہیں کیا گیا۔ ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا ہے کہ کوئی زبردستی نہیں کی گئی، یہ دونوں پلیئرز کا ذاتی فیصلہ ہے، ہم نے کسی پر کھیلنے کا دباؤ نہیں ڈالا ۔ بورڈ نے کہا ہے کہ اگلے ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے مد نظر تواتر کے ساتھ کھیل سے اپنا فارم برقرار رکھنا دونوں کا اپنا انتخاب تھا۔
اسپورٹس سے مزید